شال کی یادیں کتاب پڑھنے کا کافی عرصہ سے تمنا تھی دل بہت چاہتا تھا کہ زرک کی وہ یادیں آخر کس طرح ہونگی جس میں انھوں نے بیتے دنوں کو یاد کیا ہے ایک دو دفعہ کسی دوست کو فون پر بتایا بھی تھا کہ میرے لئے کوئٹہ سے یہ کتاب بھیج دیں مگر میری یہ تمنا پوری نہیں ہوئی آخر کار ایک دن میں وٹس ایپ استعمال کر رہا تھا اور وٹس ایپ کہ میسجز پڑھ رہا تھا میسجز پڑھتے ہوئے ایک کتاب پر میری نظر پڑی جسے گروپ کے ایڈمن نے گروپ میں شئیر کیا تھا میری خوشی کی انتہا نہ رہی کیوں کہ میرے وٹس ایپ کے وال پہ زرک میر کی کتاب موجود تھی جو میں کافی دنوں سے تجسس میں تھا کہ کب مجھے یہ کتاب ملے گا اور میں اس کو پڑھو گا اور آج میری دلی خواہش پوری ہو رہی تھی خیر جب کتاب کو ڈاونلوڈ کیا اور اس کو پڑھنا شروع کیا شروع شروع میں مجھے لگا کہ کسی نہ اس کتاب کا پیش لفظ بھی نہیں لکھا ہے اور یہ کوئی غیر معمولی کتاب ہوگی جس کے پیش لفظ لکھنے کی بھی کسی نے زحمت نہیں کی مگر میں اس وقت غلط ثابت ہوا جب میں نے زرک میر کی بقلم خد نوشت پیش لفظ پڑھی جس نے مجھے کتاب پڑھنے پڑھنے پر مجبور کردیا یہ کتاب قسط وار لکھی گئی تھی جب پہلا ...